Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2نسلوں بعد اہل برطانیہ کھانا پکانا بھول جائینگے

 لندن ..... ایک سائنسی جریدے کی مصنفہ نکولا ٹیمپل نے لوگوں کے باورچی خانوں اور ان میں ہونےوالے کام کا سروے کرنے کے بعد بتایا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اب بازارو ںسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ گھروں میں پکانے کا سلسلہ کم سے کم تر ہوتا جارہا ہے۔ عام آدمی کا کھانا پکانے کیلئے صرف 34منٹ کی محنت کافی ہوتی ہے مگر جیسے جیسے انسان کی عمر ڈھلتی ہے اسکے کھانا پکانے کا دورانیہ بڑھتا ہے۔ اسی وجہ سے گھر میں کھانا پکانے کا رجحان کم ہورہا ہے۔نکوکلا ٹیمپل کا کہناہے کہ بازار سے کھانوں کا سلسلہ جاری رہا تو عین ممکن ہے کہ ایک دو نسل کے بعد اہل برطانیہ کھانا پکانا بالکل بھول جائیں۔ نکولا ٹیمپل نے یہ انکشاف اپنی تازہ ترین کتاب میں کیا ہے جو ایڈنبرا میں منعقدہ سائنسی میلے میں پیش کی گئی ہے۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ بازار سے تیار کردہ کھانے یا ٹیک اوے اشیاءلانے والے دن بدن اسی میں اپنی عافیت سمجھنے لگیں گے۔ ایک نئی اطلاع یہ ہے کہ کھانے پکانے کی مختلف اشیائ، مرچ مصالحے اور دیگر چیزیں خریدنے والے لوگ اب کم ہی نظرآتے ہیں۔

شیئر: