Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈلنچنگ کیس: شمس الدین کے قتل میں ملوث 10افراد کو عمر قید

بوکارو ۔۔۔۔ بچہ چوری کے شبہ میں گزشتہ سال 4اپریل کو جھار کھنڈ کے ضلع بوکارو کے نراگاؤں میں شمس الدین انصاری کوہجوم نے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے 10ملزمان کو عمر قید اور 14،14ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔واضح ہو کہ شمس الدین کے سالے کی بیوی نظام الدین بی بی نے چندر پورہ تھانے میں کیس درج کرایا تھا جس کی سماعت کرتے ہوئے گزشتہ روزتینوگھاٹ کے ایڈیشنل سیشن جج (دوم) غلام حیدر نے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملزمان کیخلاف عمر قید کی سزا سنائی۔استغاثہ کی جانب سے وکیل سنجے کمار سنگھ نے بحث کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کی گزارش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جرمانے کی رقم متاثرہ خاندان کو دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آسارام کے آشرم کی نگراں شلپی کو 20سال کی سزا

شیئر: