Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ یونائیٹڈ فورم جدہ کا چھٹا فیس ٹو فیس پروگرام ہفتہ کو جدہ میں ہوگا

ملت کے بیٹوں اور بیٹیوں کو پاک رشتے میں جوڑنے کیلئے خاندانوں کے درمیان رابطہ کا کام کررہاہے
جدہ ( امین انصاری )تلنگانہ یونائیٹڈ فورم جدہ کا چھٹا فیس ٹو فیس( پیغامات شادی ) پروگرام ہفتہ 28 اپریل بعد نماز مغرب دربار ہال جدہ میں منعقدہ ہورہا ہے ۔ صدر تلنگانہ یونائیٹڈ فورم محمود عبداللہ بلشرف نے کہا کہ بہت سے والدین اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے رشتوں کے لئے کافی پریشان ہیں ۔ یونائیٹڈ فورم ایسے دو خاندان کے درمیان رابطہ کا کام کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی کے بائیوڈاٹا والدین کے حوالے کرتے ہیں۔ پسند کے بعد فورم انکی دو بدو میٹنگ کرواتا ہے اور آپسی بیٹھک سے الحمدللہ رشتے ہوجاتے ہیں ۔ کنوینیئر بدر انصاری نے کہا کہ ہماری خواہش ہوتی ہے کہ ہم ملت کی بیٹیوں اور بیٹوں کی مسنون طریقہ سے شادی کروائیں ۔اس سلسلے میں فورم فی سبیل اللہ خدمات انجام دیتاہے ۔دونوں خاندان کے کوائف راز میں رکھے جاتے ہیں والدین کی رضامندی کے بعد ہی آگہی دی جاتی ہے ۔ دیار غیر میں اس طرح کے کام کو بہت پسند کیا گیا ۔فورم نے اب تک بے شمار شادیاں کرواچکا جو الحمدللہ بہت کامیاب رہیں۔فورم کے ذمہ داران مہتاب قدر نائب صدر ، عبید احمد باجوہ ،جنرل سیکریٹری ، فاروق احمد ،فاونڈر ممبر، منور خان ، نائب صدر فائنانس اور جاوید ایگزیکیٹیو ممبرنے جدہ میں مقیم تارکین وطن والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وقت پر ہال میں پہنچ جائیں اور اپنے بچوں کے پیغامات کیلئے فورم سے رجوع ہوں۔
 

شیئر: