Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاسٹ فوڈ ریستوران اسکولوں سے کم از کم 450گز دور رہنے چاہئے

لندن..... رائل کالج آف لندن کے ڈاکٹروں نے جن میں سے بیشتر کا تعلق صحت اطفال سے ہے۔ اس بات پر زوردیا ہے کہ اسکولوں کے قریب فاسٹ فوڈ ریستوران ہرگز نہیں بننے چاہئیں اور اسکول سے ان ریستورانوں کا فاصلہ کم سے کم 450گز ضرور ہونا چاہئے تاہم ریستوران کو اسکولوںسے دور کرنے کے کام پر عملدرآمد آسان نہیں۔ اسی لئے رائل کالج کے ڈاکٹروں نے زو ردیا ہے کہ بلدیاتی کونسلو ںکو ایسے اضافی اختیارات دیئے جائیں جن کی مدد سے وہ ان ریستورانوں کے خلاف کارروائی کرسکیں۔ ان لوگوں نے بچوں میں وزن اور مٹاپے کے حوالے سے صحت مندانہ شعور پیدا کرنے کیلئے کوئی موثر قومی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زوردیا ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچو ںکی پیدائش سے ان کے جوان ہونے تک انکا قد اور وزن دیکھتے رہیں اور جب یہ چیزیں مقررہ حد سے تجاوز کر جائیں تو وہیں پر انہیں روک لگانے کی کوشش کریں۔ واضح ہو کہ لندن کا رائل کالج 17500ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ انکے اس تازہ بیان سے صحت اور تندرستی کی نگراں وزارتوں کو موثر کردار ادا کرنا پڑیگا۔

                               

شیئر: