Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب16سال سے کم عمر لوگوں کیلئے وہاٹس ایپ پر پابندی

نئی دہلی۔۔۔۔اگر آپ وہاٹس ایپ یوزر ہیں اور آپ کی عمر 16سال سے کم ہے تو یہ خبر چونکانے والی ہے کہ آئندہ دنوں میں 16سال سے کم عمر کے لوگ واٹس ایپ استعمال نہیں کرپائیں گے۔ ہندوستانیوں کو اس خبر سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پابندی صرف یورپ کیلئے ہے ۔یورپ میں ڈاٹا پرائیویسی کو لیکر نئے قواعد و ضوابط لاگو کئے جارہے ہیں جس کے پیش نظر واٹس ایپ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔25مئی 2018ء سے جنرل ڈاٹا پروٹیکشن ریگولیشن ( جی ڈی پی آر ) نافذ ہوگا ۔ اس کے تحت تمام کمپنیوں کو بتانا ہوگا کہ وہ صارفین کا کون سا ڈاٹا لے رہی ہیں اور اس کا کہاں اور کیسے استعمال کرینگی۔وہیں یوزرز کے پاس اپنا ڈاٹا ڈیلیٹ کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہی قواعد و ضوابط ہندوستان میں بھی جلد نافذ ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - -نرسنگ ہوم کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد افراتفری

شیئر: