Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کے 22 ویں یوم تاسیس پر ویسٹرن ریجن کیجانب سے mypti ایپ کا اجرا

موبائل ایپ سے رکنیت سازی آسان ہو گی ، ووٹ قوم کی امانت ہے اور امانت حقدار کو دینا ہرایک کی ذمہ داری ہے، مقررین کا تقریب سے خطاب
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کی جانب سے 22 ویں یوم تاسیس اور میری پی ٹی آئی ایپ MYPTI) ) کے اجراءکی تقریب منعقد کی گئی ۔ مقررین نے پی ٹی آئی کی جانب سے وطن عزیز میں تبدیلی لانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے تحریک کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان نے خصوصی وڈیو پیغام میں پارٹی کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا آج کے دن کی مناسبت سے پی ٹی آئی کی ایپلیکیشن لانچ کی جارہی ہے جس کے ذریعے ہر کوئی باآسانی تحریک سے منسلک ہو کر ملک میں تبدیلی لا نے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ وطن عزیز میں قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو عملی طور پر نافذ کیاجائے تاکہ مساوی حقوق ہر اہل وطن کو حاصل ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی ڈیجیٹل ایپ کوباقاعدہ رجسٹر کیا گیا ہے جس کے ذریعے تحریک انصاف کے باقاعدہ اور منتخب عہدیداروں کے بارے میں مصدقہ معلومات اور تحریک سے منسلک ہونے کا عمل انتہائی آسان ہو جائے گا ۔تقریب میں عماد اسلم نے تحریک انصاف کی ایپ MYPTI کی پریزنٹیشن دیتے ہوئے ایپ کے بارے میں مفصل طریقے سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔ ایپ کے ذریعے ممبرسازی کی مہم بھی آسان ہو گی جو آئندہ انتخابات کے لئے معاون ثابت ہوگی ۔ ایپ میں ہر رکن کے انتخابی حلقے اور پارٹی سے متعلق دیگر معلومات کا حصول انتہائی آسان ہو گا۔مہمان خصوصی چوہدری محمد افضل چیمہ نے عمران خان کی جانب سے وطن عزیز میں مثبت تبدیلی کےلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔ڈاکٹر محمد احمد زیبر نے پی ٹی آئی کے مستقبل کے منصوبو ں پر روشنی ڈالی ۔ دیگر مقررین میں ویسٹرن ریجن کے نائب صدر ڈاکٹر راشد علی شاہ ، انفارمیشن سیکرٹری ویسٹرن ریجن زاہد محمود اعوان ، صدر جدہ سٹی احمد بشیر ، نائب صدر شہباز بھٹی ، انفارمیشن سیکریٹری جدہ ریجن رضوان انور وڑائچ ، صدر طائف نعیم بادی ، صدر الخبر چوہدری عقیل آرائیں ، جدہ سٹی کے زونل عہدیدارجن میں صدر لوئر دیر ونگ اکمل خان، نائب صدربزنس فورم انصر اقبال ، صدر لیبر ونگ عامر سجاد ورکھ، صدر پروفیشنلز ونگ حسین احمد نے بھی خطاب کیا اور حاضرین کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے عمران خان کی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کا درست استعمال کیا جائے کیونکہ ووٹ قوم کی امانت ہے اور امانت اس کے حقدار کو دینا ہر ایک کا فرض ہے ۔تقریب کے انتظامات میں پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران جن میں فرخ رشید ، قیصر جاوید ، عمیر عابد اور مصطفی خان ،چوہدری ناصر ، شہباز بھٹی ، چاند بدر بھٹی اور وطن شاہ شامل تھے ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض عجب خان دیشانی اور جنرل سیکرٹری ویسٹرن ریجن انجم اقبال وڑائچ نے کی ۔ تقریب میں عمران خان کی ابتدائی وڈیو تقریر کا کلپ بھی دکھایا گیا جس میں انہوںنے پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ 

شیئر: