Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکثر افراد مصنوعی وجوہ کو سرطان کا سبب سمجھتے ہیں

لیڈز .... مقامی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سرطان کی وجوہ پر تحقیقی کام کرتے ہوئے یہ عجب انکشاف کیا ہے کہ بہت سارے افراد جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سرطان کی زد میں ہیں یا ان پر سرطان کاحملہ ہوچکا ہے حقیقتاً سرطان کے بارے میںکچھ نہیں جانتے۔ یونیورسٹی آف لیڈز کے سائنسدانوں کا کہناہے کہ لوگوں کی اکثریت یہ نہیں جانتی کہ سرطان کے حقیقی اسباب کیا ہوتے ہیں ۔ وہ مصنوعی اور غیر متعلقہ عوامل کو اسباب کی وجوہ سمجھ لیتے ہیں اور اسی وجہ سے مرض کا بروقت علاج نہیں ہوپاتا۔ یونیورسٹی آف لیڈز کے میڈیکل کالج کی طرف سے کئے جانے والے سروے میں1300نوجوانوں سے یہ پوچھا گیا تھا کہ ان کے خیال میں سرطان کی وجہ کیا ہوتی ہے؟ ان طلباءمیں سے 50فیصد سے زیادہ طلباءنے جو وجہ بتائی وہ غلط تھی۔ جواب دینے والے بیشتر افراد نے مسلسل موبائل فون کان سے لگائے رکھنے، مائیکرو ویو کے سامنے کھڑے ہونے اور مٹاپے کو بھی سرطان کا سبب قرار دیا جبکہ ان میں سے 33فیصد کا خیال تھا کہ رہن سہن میں تبدیلی اور کھانے پینے میں احتیاط سے سرطان کو دور رکھا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: