Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا نے لالیگا ٹائٹل25ویں مرتبہ جیت لیا

 
ڈیپورٹیوو: ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا کے ارجنٹائنی کھلاڑی لائنل میسی نے ڈیپورٹیوو کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے لا لیگا سیزن ختم ہونے سے پہلے ہی مرتبہ سلونا کی ٹیم کو چیمپیئن بنا دیا، میسی اور فلپے کوٹنہو نے ٹیم کو4-2سے کامیابی دلا کر25ویں مرتبہ اس ٹائٹل کا مالک بنایا ۔ یہ اس سیزن میں بارسلونا کا دوسرا ٹائٹل بھی ہے ۔ گزشتہ ہفتے کلب نے اسپینش کپ جیتا تھا۔ جاری سیزن میں بارسلونا کے ابھی 4میچ باقی ہیں تاہم وہ اپنے حریفوں سے اتنا آگے نکل آئی ہے کہ ان کے لئے پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا ک ساتھ فرق کو ختم کرنا ممکن نہیں رہا۔34میچوں کے بعد اس کے86پوائنٹس ہیں جبکہ قریبی حریف ایٹلیٹیکو میڈرڈ 35میچوں میں75اور ریئل میڈرڈ 35میچ کھیل کر 71 پوائنٹس کے ساتھ با لترتیب پر ہیں اور ان کے لئے اپنے باقی تمام میچ جیت کر بھی بارسلونا سے آگے بڑھنا ممکن نہیں ہو سکتا۔ ڈیپورٹیوو میں میزبان کلب کے خلاف بارسلونا کو برازیلی کھلاڑی فلپے کوٹنہونے7ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلائی جسے 38ویں منٹ میں میسی نے دگنا کردیا۔2منٹ بعدہی ڈیپورٹیوو کے لوکاس نے گول کرکے مقابلہ 2-1کردیا۔ دوسرے ہاف کے دوران میزبان ٹیم نے جارحانہ انداز اختیار کرکے میچ برابر کرنے کامیابی حاصل کی لیکن اس کے بعد میسی ایکشن میں آئے اور انہوں نے 2منٹوں میں2گول کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ٹیم کو چیمپیئن بھی بنا دیا۔ان کی ہیٹ ٹرک کی خاص بات یہ تھی کہ تینوں گولز کے لئے ساتھی کھلاڑی لوئس سواریز نے انہیں مووز بنا کر دیں ۔پورے سیزن کے دوران لائنل میسی ہی تقریباً ہر میچ میں بنیادی فرق ثابت ہوئے اور ٹیم کو ایک اور سنگ میل سے ہمکنار کردیا۔

شیئر: