Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائنل میسی کی آمدن فی منٹ 25ہزار یورو

بارسلونا: ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا اور ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لائنل میسی نے آمدنی کے حوالے سے اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پھر پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ فٹبال کلبز کے کوچز مینجرز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے جوز مورینہوسب پر بازی لے گئے ہیں۔فٹبال کے موجودہ سیزن میں 126 ملین یوروز آمدنی کے ساتھ لائنل میسی اپنے تمام حریفوں سے آگے رہے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے اس سیزن میں 94ملین یورو کمائے۔گزشتہ سیزن میں رونالڈو اس فہرست میں 87.5ملین یورو کما کر سب سے آگے تھے جبکہ میسی نے 76.5 ملین یورو کمائے تھے لیکن اس سیزن میں میسی نے ساری کسر پوری کردی ۔ میسی کی آمدنی کا ان کے میچوںسے موازنہ کیا جائے تو رواں سیزن میںلا لیگا، چیمپیئنز لیگ، اسپینش کپ، سپر کپ، ارجنٹائن کیلئے 4 انٹرنیشنل میچز اور بارسلونا کے بقیہ 5 میچوں کو ملا کر انہوں نے فیلڈ میں فی منٹ 25ہزار یوروز کمائے۔فرانسیسی فٹبال میگزین میں شائع فہرست کے مطابق اس دوڑ میں برازیل کے اسٹار نیمار جونیئر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 81.5ملین یورو کمائے۔ چوتھے نمبر پر رئیل میڈرڈ کے گیرتھ بیل ہیں جنہوں نے 44 ملین جبکہ بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیرارڈ پیکے نے 29ملین یوروکمائے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور منیجرجوز مورینہو 26ملین یورو کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ چین کے منیجر مارسیلو لپی 23 ملین ڈالرز کما کر دوسرے جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ڈیاگو سیمیونے تیسرے نمبر پر ہیں۔

شیئر: