Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبنگوں سے بیٹی کو بچانے کیلئے ماں کی ترکیب

فریدآباد۔۔۔۔دہلی اور اس کے مضافات میں آئے دن زیادتی کے واقعات نے لوگوں کو فکر مندکردیا۔وزیر کابینہ وپل گوئل کی جانب سے لگائے گئے جنتا دربار میں ایک عورت نے اپنے کپڑوں سے کُھرپا نکال کر لہراتے ہوئے سب کوحیرت زدہ کردیا ۔ عورت نے کہا کہ منتری جی!ہمیں اپنی حفاظت آپ کے تحت کُھرپا(گھاس کاٹنے کا آلہ) چھپا کر رکھنا پڑتا ہے تاکہ بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکے۔اس نے کہا کہ گاؤں میں دبنگوں اور ان کے لڑکوں نے بیٹی کا اسکو ل جانا محال کردیا ہے ان کی چھیڑخانیوں سے تنگ آکر پولیس میں شکایت درج کرانے گئی توپولیس والوں نے ڈانٹ کر بھگا دیا۔ عورت کی شکایت سن کر وزیرنے فوراً ڈی سی پی کو ہدایت کی کہ مذکورہ خاتون کی رپورٹ درج کرکے دبنگوں اور چھڑخانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:- - - -جموں کشمیر کابینہ میں ردو بدل، کویندر گپتا نائب وزیر اعلیٰ مقرر

شیئر: