Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا " ہوم گراونڈ" ملائیشیا،سری لنکا، بنگلہ دیش یا انگلینڈ!


لاہور: متحدہ عرب امارات میں رواں سال کئی لیگز کے انعقاد اور مصروف شیڈول کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے ہوم میچز اور پھر پی ایس ایل4 کے انعقاد کیلئے ہوم گراونڈ کا مسئلہ بن رہا ہے ۔ پی سی بی نے میچز کے انعقاد کیلئے متبادل پر غور شروع کردیا ۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ رواں سال اکتوبر میں ٹی20 لیگ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا جبکہ امارات کی اپنی لیگ کے علاوہ سال کے اختتام پر ٹی10 لیگ بھی امارات میں ہی کھیلی جائے گی ۔ پی سی بی نے تحفظات سے اماراتی بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے اپنی سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے لی تناظر میں اس بات کی تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔ امارا ت پی سی بی کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دے گا۔پاکستان کا متبادل مقام کا اولین انتخاب ملائیشیا ہے۔ ملائیشیا 2 انڈر19 ورلڈ کپ کی میزبانی کے ساتھ آسٹریلیا، انڈیا اور ویسٹ انڈیز کی سہ ملکی سیریز کا انعقاد بھی کر چکا ہے۔تاہم ملائیشیا میں انٹرنیشنل معیار کاصرف ایک اسٹیڈیم ہے ۔ پی سی بی کا دوسرا انتخاب سری لنکا ہے جو عالمی کرکٹ کے لیے تمام سہولتوں سے لیس ہے اور یہ مقام اس لحاظ سے بھی موزوں ہو سکتا ہے کہ سری لنکن بورڈ اس وقت مالی لحاظ سے مسائل کا شکار ہے اور اگر پاکستان وہاں میچز کھیلتا ہے تو اسٹیڈیم کے کرایہ سے سری لنکن کرکٹ کی مالی مدد ہو گی۔سری لنکا کے علاوہ بنگلہ دیش میں بھی میچز کرائے جا سکتے ہیں بنگلہ دیش میں زیادہ بڑی تعداد میں شائقین پاکستان کا میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئیں گے۔ پی سی بی انگلینڈ کو بھی ہوم گراونڈ بنانے کاسوچ سکتا ہے۔انگلینڈ میں بھی تماشائیوں کی بڑی تعداد پاکستان کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کا رخ کر سکتی ہے ۔

شیئر: