ریاض: سعودی نائب وزیر خارجہ کا پاکستانی سفیر کا خیرمقدم
ملاقات میں تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے ریاص میں پرتگال کے سفیار نونو میتھیاس کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں خلیج تعاون کونسل اور پرتگال کے درمیان تعلقات کا جائزہ، اور انہیں مزید ترقی دینے کے لیے طریقوں پر بات کی گئی۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے خلیج تعاون کونسل اور پرتگال کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔
