Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی ٹیکسی کا لائحہ عمل تیار

جدہ ...فیملی ٹیکسی کو منظم کرنے والا لائحہ عمل جاری کردیا گیا۔ اس کے بموجب اگر فیملی ٹیکسی میں کوئی ایک خاتون بھی نہیں ہوگی تو اسے فیملی ٹرانسپورٹ نظام کی خلاف ورزی مانا جائیگا۔ اس پر 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ فیملی ٹیکسی میں کم از کم ایک خاتون کا ہونا ضروری ہے۔ اگر فیملی ٹیکسی کوئی غیر ملکی چلا رہا ہوگا تو ایسی صورت میں ڈرائیور پر بھی 5ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔ فیملی ٹیکسی لائحہ عمل نے متعدد خلاف ورزیوں اور ان پر سزاﺅں کی نشاندہی کردی ہے۔ اسکے تحت اگر کسی ایک شہر کے اندر فیملی ٹیکسی اجازت نامہ رکھنے والے ڈرائیور نے وہ گاڑی کسی اور شہر میں چلائی تو ایسی صورت میں اس پر 5ہزارریال جرمانہ کیا جائیگا جبکہ مقررہ سرگرمی سے مختلف غرض کیلئے فیملی ٹیکسی چلانے کا جرمانہ 3ہزار ریال ہوگا۔ ٹیکسی میں بچوں یا مردوں کے ہوتے ہوئے فیملی ٹیکسی کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی کوئی اور خدمت فراہم کرنے پر 2ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
 

شیئر: