Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بازوؤں کو ٹچ اسکرین کی شکل دینے والی اسمارٹ واچ

کارنیگی ..... میلون یونیورسٹی کے شعبہ سائنسی تحقیقات میں ایک ایسی  گھڑی تیار کرلی گئی ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کلائی پر باندھی جانے والی اس کلائی کی مدد سے آپ اپنی بازو کو ٹچ اسکرین کی شکل دے سکتے ہیں۔ 600ڈالر مالیت والی یہ گھڑی فنگر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے  اور اس میں ایسے ایپس لگے ہوئے  ہیں جو براہ راست اس گھڑی کے مندرجات کو آپ کی جلد پر نمایاں کرتے ہیں۔ اسے بنانے والوں نے اسکے لومی واچ کا نام دیا ہے جبکہ اسکی چوڑائی 40مربع سینٹی میٹر ہے اور یہ لیزر پروجیکٹر کی مدد سے چلتی ہے اور اس میں یہ صلاحیت بھی ہے کہ وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کو  منسلک کرکے دونوں سے کام لے سکے۔ سردست یہ گھڑی بازار میں نہیں آئی مگر جلد ہی اسکی مارکیٹنگ ہونے والی ہے اور اس وقت اسکی قیمت 600ڈالر تک ہوگی۔ یہ گھڑی اپنی کارکردگی کے حوالے سے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم سے بھی مدد لیتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -زمانہ قدیم کے حیوانات کے حوالے سے نئی فلم ’’جراسک ورلڈ‘‘ تیار

شیئر: