Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریج میں کیڑے مار ادویات کے استعمال سے گریز کریں

واٹس ایپ اسٹوریز یا اسٹیٹس فیچر کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 450 ملین سے زائد پہنچ گئی ہے۔ اس بات کا اعلان کمپنی کی جانب سے فیس بک کی ایف 8 ڈویلپر کانفرنس میں کیا گیا۔ 450 ملین ایکٹیو صارفین واٹس ایپ کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اسٹیٹس فیچر کو متعارف کرائے زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہے اور واٹس ایپ نے اپنے حریف اسنیپ چیٹ کے 175ملین ایکٹیو صارفین کے مقابلے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے۔ کمپنی نے مزید اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ جلد ہی نئے اسٹیکرز کے ساتھ گروپ ویڈیو کالنگ کے فیچر کو بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ کے اس وقت دنیا بھر میں 1.5 بلین سے زائد صارفین موجود ہیں۔
 

شیئر: