لاہور کے آسمان پر ایک بار پھر رنگ برنگی پتنگوں کا راج ہو گا اور شہر کی روایتی بسنت کی رونقیں بحال ہونے کو ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت منانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ تہوار کتنے دن جاری رہے گا اور اس بار سیفٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے کیا کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا؟ تفصیلات بتا رہے ہیں ادیب یوسفزئی۔