Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسمانی بجلی گرنے سے زخمی فٹبالر چل بسا

کیپ ٹاون: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان کھلاڑی لیویاندا نٹشنگزی حواس باختہ اہونے کے بعد بیہوش ہوگیا تھا اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا ، یہ سانحہ رواں سال کے آغاز میں پیش آیاتھا تاہم نوجوان فٹبالرگزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گیا۔جنوبی افریقہ کا یہ فٹبالراپنی کلب کی جانب سے ایک دوستانہ میچ کھیل رہا تھا ۔ وہ اسپتال میں گزشتہ چار ماہ سے کومے کی حالت میں تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لیوندا جنوبی افریقہ کی فٹ بال کلب مارٹز برگ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتاتھا جو اس وقت جنوبی افریقہ کی پریمیئر لیگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔فٹ بال کلب مارٹزبرگ یونائیٹڈ نے اپنے 21 سالہ اسٹرائیکر لیویاندا نٹشنگزی کی وفات کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر جاری کردہ پیغام میں فٹبالر کو خراج عقیدت پیش کیا، ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی ناگہانی موت پر پوری ٹیم غمزدہ ہے۔ اس سے قبل اسی کلب کے 27 سالہ موندلی اور 20 سالہ ملوندی دلمنی علیحدہ علیحدہ کار حادثوں میں جاں بحق ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو دوستانہ میچ کے دوران بجلی گرنے کے واقعے میں دیگر 2کھلاڑی بھی زخمی ہوئے تھے تاہم دونوں کھلاڑی صحت یاب ہو گئے تھے جبکہ لیوندا مسلسل کومے میں تھا۔

شیئر: