Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف دوسری ایم کیو ایم؟

  کراچی ...پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دوسری ایم کیو ایم بننا چاہتی ہے۔ ہنگامہ آرائی میں تحریک انصاف کے ساتھ ایم کیو ایم کے لوگ شامل تھے ۔ طے شدہ ایجنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عروج کے دور میں دادا گیری برداشت نہیں کی۔ اب بھی کسی اور جماعت کی بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران پیپلز پارٹی کے 21 کارکنان زخمی ہوئے ۔ ایک کارکن کے پیر میں گولی لگی ہے۔ہماری کئی گاڑیاں جلا دی گئیں۔سعید غنی نے کہا کہ ہمارے کارکن تحریک انصاف کے کیمپ میں لگی آگ کو بجھارہے تھے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو آگ لگائے وہی ا سے بجھائے۔سعید غنی نے کہا کہ اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے جو بھی مجرم ہے اسے سز ا ملنی چاہئیے۔ منصوبہ بندی کے تحت سب کچھ کیا گیا ۔ مجرموں کا احتساب ہونا چاہیئے۔ اس واقعہ کا نقصان پیپلزپارٹی کو ہوا ہے۔ کوئی حکومت امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرنا چاہے گی۔انہوں نے کہا کہ غنڈہ گردی کی سیاست سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔کسی اور کو ایم کیو ایم کا طرز سیاست اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں:کراچی، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم

شیئر: