Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چہرے پر جھریاں حسن اور شخصیت دونوں کو متاثر کرتی ہیں

اگرچہ چہرے کی جھریاں عمر رسیدگی کا ایک فکری حصہ ہیں تاہم قبل ازوقت چہرے پر جھریاں پڑ جانا حسن اور شخصیت دونوں کو متاثر کرتا ہے ۔ ماہرین جلد جھریوں کی متعدد وجوہات قرار دیتے ہیں جن میں تمباکو نوشی ، غیر متوازن غذا کا استعمال ، ذہنی دباؤ ، وزن کا کم ہونا ، سن سکرین کا استعمال نہ کرنا اور آلودگی شامل ہیں ۔ 
جھریوں کے آثار میں کمی لانے کے لئے کچھ آسان تجاویز پر عمل کیا جاسکتا ہے ۔ کیلا لے کر اسکا ملیدہ بنا لیں اور اپنے چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد پانی سے دھولیں ۔ اس کے علاوہ پائن ایپل کا گودا بھی جھریوں کو کم کرنے کے لئے مفید ہے ۔ پائن ایپل میں وٹامن سی کثرت سے موجود ہوتا ہے جو جلد کی خوبصورتی کیلئے کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔ اسے چہرے اور گردن پر لگا کر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ 
ایک چمچ روغن زیتون لے کر اس میں دو قطرے لیموں کا رس شامل کریں اور چہرے پر مساج کریں ۔ روغن زیتون نہ صرف صحت کے لئے فائدہ مند ہے بلکہ جلد کے لیے بھی بے حد مفید ہے ۔ شہد اور لیموں کے رس کا آمیزہ بنا کر چہرے پر لگانے سے بھی جھریوں میں کمی واقع ہو جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ شہد میں عرق گلاب اور ہلدی ملا کر چہرے پر لگانے سے بھی جھریوں کے اثرات کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ ہفتے میں ایک بار پپیتے کا ملیدہ لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانا جھریوں کے خاتمے کا باعث بنتا ہے ۔
 

شیئر: