Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پپیتا ، صحت سے بھرپور پھل‎

پپیتا  وٹامن اے، سی، ای، کے، سوڈیم، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، زنک، فاسفورس  اور پوٹاشیم سمیت کئی ایسے اجزاء  سے بھر پور ہوتا ہے جو صحت پرمفیداثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ دِل کے لیے انتہائی قوّت بخش ہے۔ اس کا استعمال امراضِ قلب سے محفوظ رکھتا ہے۔  یہ دِل کی شریانوں میں چربی جمنے نہیں دیتا اور خون کی روانی بہتر کرتا ہے۔  ایک تحقیق کے مطابق یہ زخم مندمل کرنے اور سوزش میں بھی مؤثرہے . پپیتے کا استعمال  جھلسے ہوئے مریضوں کے زخم جلد ٹھیک کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔  یہ قبض کُشا ہے اورجسم میں کولیسٹرول کی سطح متوازن کرنےکے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
وہ افراد ،جو وزن کم کرنا اور  کمر کو پتلا رکھناچاہتے ہیں،  انہیں چاہیے کہ پپیتے کاباقاعدگی سے استعمال کریں۔ نئے جوتے کے کاٹنے سے اگر پاؤں میں زخم ہوجائیں، تو اس کے گُودے کا لیپ کرنے سےجلد افاقہ ہوگا۔ پپیتے کا  پھل اپنی لعابیت کی وجہ سے آنتوں کی خشکی دور کرنے اور آنتوں کی خراش  رفع کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ چہرے کے داغ دھبّے اور جھائیاں دُور کرنے کے کچّا پپیتا کُوٹ کر رس نکال لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ یہ رس سونے سے قبل روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔ چند ہی روز میں اس کے مفید اثرات ظاہر ہوں گے۔ پپیتے کے پودے کی چھال کا جوشاندہ پیٹ کے کیڑوں سے نجات دلانے کے لیے بہترین ہے .    پپیتے کا سفوف گوشت گلانے اور کئی کھانوں کی لذّت اور غذائیت میں اضافے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: