Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین، بنگلہ دیش میں بجلی گھر تعمیر کریگا

ڈھاکا ..... چین اور بنگلہ دیش کے مابین 1320 میگاواٹ صلاحیت کے ایک بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا۔ بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں چین کی شراکت داری سے 1320 میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا جوکوئلے کی مدد سے کام کرے گا۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق اس پر 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ بنگلہ دیش2021ء تک ملک کے تمام حصوں میں بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے 20 فیصد عوام بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔
 

شیئر: