Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی حکومت کی جانب سے68500 اساتذہ کی تقرری کا حکمنامہ جاری

لکھنؤ۔۔۔۔۔ریاستی حکومت نے بیسک شکشا پریشد(ابتدائی تعلیمی بورڈ) کے پرائمری اسکولوں میں 68500اسسٹنٹ ٹیچروں کی تقرری کا حکمنامہ جاری کیا۔ تقرری کیلئے تحریری امتحان 27مئی کو ہوگا۔ واضح ہو کہ 2مئی کو ترمیم شدہ ٹی ای ٹی2017ء کے امتحان میں کامیاب 4446امیدواروں اور درخواست سے محروم ٹیچروں کو ہی موقع دیا جائیگا۔درخواست فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ17مئی مقرر کی گئی۔آن لائن درخواستیں جمع کرانے والوں کو فارم میں موجود خامیاں درست کرنے کا موقع 21مئی کوصبح 11بجے سے شام 6بجے تک ملے گا۔24مئی کو داخلہ کراڈ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ بورڈ کے علاقائی صدردفاتر پر امتحانات27مئی کو صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔ 9جون کی شام 6بجے تک آن لائن اعتراضات جمع کرانے کی سہولت ہوگی۔15جون تک اعتراضات کے جوابات 18جون کو ترمیم شدہ جوابی کاپی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی۔27مئی کو ہونیوالے ٹیچروں کی لیاقت کے تحریر ی امتحانات کے نتائجکا اعلان 30جولائی کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر ڈال کر 16لا کھ روپے لوٹ لئے

شیئر: