Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدارامیا کی زبان پھسل گئی، نریندر سوامی کو نریندر مودی کہتے رہے

    نئی دہلی- - - -کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیہ کے ذہن پر وزیر اعظم نریندر مودی ایسے سوار ہیں کہ وہ اپنی پارٹی  کے ایک امیدوار نریندر سوامی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے دوران تقریر یہ کہہ گئے ’’تمام گاؤوں میں سڑکیں بچھانا، پینے کے پانی کابندوبست کیا جانا ،مکانات بناناصرف اور صرف نریندر مودی کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکا ہے۔لیکن انہیں ان کے قریب کھڑے نریندر سوامی نے  انہیں فوراً ٹوکا اورسدارمیہ فوراً سنبھل گئے اور اپنی تصحیح کی اور کہا کہ ’’سوری،سوری‘‘ نریندر سوامی ۔ اہم لفظ نریندر ہے۔صورت حال کو سنبھالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوامی یہ ہیں۔ مودی گجرات میں ہیں۔نریندر مودی خیالی ہیں جبکہ سوامی حقیقت ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دینی مدارس کے طلبہ اہلیت اور ذہانت میں کسی سے کم نہیں، پروفیسر شکیل

شیئر: