Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم سینہ ٹھونکتے ہیں، غریبوں کی چیخ نہیں سنتے، رامیا

    حیدرآباد- - - - کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے غریبوں اور دلتوں کی چیخوں کا کوئی جواب نہ دیتے ہوئے اپنا سینہ ٹھوکنے پر وزیراعظم پر نکتہ چینی کی اورکہا کہ وہ صرف سینہ ٹھوکتے ہیں ۔اس سے کوئی انسانی احساسات کا پتہ نہیں چلتا ۔رامیا نے چامراج نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلوان کا 56انچ کا سینہ ہوتا ہے اور اس میں کوئی خاص بات نہیں لیکن یہ سینہ درد مند دل کا حامل ہونا چاہئے اور غریبوں کے مسائل پر ردعمل کا اظہار کیاجانا چاہئے۔مرکز میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد دلتوں پر مظالم میں اضافہ ہوگیاہے۔

مزید پڑھیں:- - - - -منی پور: پلاسٹک کچروں کی ری سائیکلنگ سے کروڑوں کی آمدنی

شیئر: