سعودی عرب نے یمنی حکومت کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 224 ملین سعودی ریال سے زائد (60 ملین ڈالر) کی ایک نئی قسط فراہم کی ہے۔
یہ فنڈنگ سعودی عرب اور ایران نواز حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دی گئی ہے۔ حوثیوں نے سعودی شہروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے تیز کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
یمن میں بے گھر افراد کے حالات زندگی بہتر بنانے کے لیے معاہدہNode ID: 908787
-
پیشگی کارروائی، حوثیوں کے خلاف یمنی فوج کی نئی حکمت عملیNode ID: 908915
یمن میں سعودی سفیر محمد الجابر نے جمعرات کو ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’یہ فنڈنگ یمنی حکومت کی درخواست پر فراہم کی گئی۔ ایسے وقت میں جب حوثی ملیشیا کی جانب سے دہشت گردانہ حملے یمنی عوام کے وسائل، املاک اور مفادات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ سعودی ترقیاتی و تعمیر نو پروگرام برائے یمن کے ذریعے فراہم کی جانے والی اس گرانٹ کا مقصد حکومتی کیش فلو، مالیاتی پالیسی اور یمنی عوام کی قوت خرید کو سہارا دینا ہے۔‘
سعودی ترقی و تعمیر برائے یمن نے کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کے لیے جاری تعاون کا تسلسل ہے جس کا مقصد قوت خرید کو مضبوط بنانا اور تجارتی مارکیٹوں کو متحرک کرنا ہے۔
بتوجيهات القيادة الرشيدة -حفظها الله- وامتداداً لدعم المملكة المستمر للشعب اليمني الشقيق وللحكومة اليمنية في ظل ما يواجهه اليمن في الوقت الراهن من اعتداءات ارهابية تقوم بها الميليشيا الحوثية الإرهابية على موارد وممتلكات ومصالح الشعب اليمني الشقيق؛ واستجابةً لطلب الحكومة اليمنية؛…
— محمد ال جابر (@mohdsalj) October 1, 2026











