Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس میں زیر تعمیر فلائی اوور منہدم،18افرادہلاک

بنارس۔۔۔۔۔وارانسی کے کینٹ علاقے میں طویل عرصے سے  زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوجانے سے 18ہلاک جبکہ 50سے زائد افراد ملبے تلے پھنس گئے ہیں۔ علاوہ ازیں پل کے نیچے کھڑی درجنوں موٹر سائیکلیں ، ٹرک اور گاڑیاں دب کر تباہ ہوگئیں۔پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اور امدادوراحت رسانی کی متعدد ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر ملبے سے نعشیں نکالنے اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اور امدادی ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ ملبے سے جلد از جلد لوگوں کو نکالنے کی کوشش کریں۔ریاستی حکومت نے مرنیوالوں کے لواحقین کو 5،5لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2،2لاکھ روپے بطور امداد دینے کا اعلان کیا۔واضح ہو کہ بنارس کے کینٹ علاقے میں فلائی اوور کا کام کافی عرصے سے جاری ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے فلائی اوور کا جائزہ لینے کے بعد اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ایسے میں لوگوں کا خیال ہے کہ منصوبہ کی جلد تکمیل کے سلسلے میں غیر معیاری طریقہ اختیارکیا گیا جو حادثے کا باعث بنا۔
مزید پڑھیں:- - - -نوجوت سنگھ سدھو سپریم کورٹ سے بری

شیئر: