Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سہولتیں

محمود ابراہیم الدوعان ۔ المدینہ
اللہ تعالیٰ مسجد الحرام کے مقام و رتبے کو زیادہ سے زیادہ بڑھائے۔ حرم شریف کے زائر مکہ مکرمہ پہنچتے ہیں تو حرمین شریفین کی خدمت پر مامور جنرل پریزیڈنسی کی عظیم الشان مساعی دیکھ کر دلی مسرت محسوس کرتے ہیں۔ انتظامیہ حجاج، معتمرین، زائرین اور مقیمین کو سہولتیں بہم پہنچانے کے سلسلے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف خوبصورت اور روشن ترین شکل میں نظرآئیں۔ اس حوالے سے صفائی ، سیرابی ، خدمات کی نگرانی، امن و امان کی فراہمی کیلئے 24گھنٹے ایک کئے ہوئے ہیں۔
خانہ کعبہ ، عظیم الشان شکل میںنہایت خوبصورت لگتا ہے۔ سیاہ غلاف اس کے حسن میںاضافہ کئے ہوئے ہے۔ حجرہ¿ اسود او رملتزم پر حاضری کے وقت دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔ یہ وہ مقامات ہیںجہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ جہاں آنسو بہائے جاتے ہیں۔ باب کعبہ اور حطیم مسجد الحرام کے حسن کو دوبالا کیا ہوا ہے۔ 24گھنٹے دنیا بھر سے آنے والے زائرین خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی تسبیح، تمحید اور حمد و شکر ادا کرتے رہتے ہیں۔ اطمینان و سکون کے ساتھ نمازیں ادا کرتے ہیں۔ امن و امان کے عالم میں سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ تہجد کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ سوچ کر خوش ہوتے ہیں کہ اللہ پاک نے انہیں کسی زحمت و مشقت کے بغیر مقامات مقدسہ کی زیارت سے نوازا۔
مسجد الحرام کی صفائی اور نظم و ضبط قابل قدر ہے۔ ہماری آرزو ہے کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ رہنما بورڈ کی تعداد میں اضافہ کرے۔ خاص طور پر سعی کیلئے جانے والے راستوں اور دوسری اور تیسری منزل تک پہنچانے والے دروازوں کی رہنمائی کا اہتمام زیادہ ہو۔ 
اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی مساعی کو با ر آور کرے۔ ارض وطن اور مقامات مقدسہ کو ہر بلا سے محفوظ رکھے۔ امن و امان کی نعمت سے ہمیشہ نہال رکھے،آمین۔
اللہ تعالیٰ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کے تمام خدمت گاروں کو بہترین اجر سے نوازے اور پیغمبر اعظم و آخر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوة و سلام کی بارش نازل فرمائے،آمین۔
٭٭٭٭٭٭٭٭  

شیئر: