Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ:معین علی انگلش اسکواڈسے باہر


لندن: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جہاں معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور ان کی جگہ ڈوم بیس کو پہلی مرتبہ انگلش اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح کے بعد پاکستانی ٹیم اب2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ جائے گی جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 24مئی سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ نے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ سمرسیٹ سے تعلق رکھنے والے اسپنر ڈوم بیس کو شامل کیا گیا ہے معین علی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔20سالہ ڈوم بیس 16فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں ایسکس کے خلاف ایم سی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری بنا کر ٹیم کی کاؤنٹی چیمپیئن کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے جوز بٹلر بھی دسمبر 2016 کے بعد پہلی مرتبہ انگلش ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

شیئر: