Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا نے نیلسن منڈیلا کپ جیت لیا

جوہانسبرگ: ہسپانوی کلب بارسلونا نے جنوبی افریقہ میں دوستانہ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے چیمپیئن کلب مامیلوڈی سن ڈاؤنز کو1-3سے ہرا کر نیلسن مینڈیلا کپ جیت لیا۔بارسلونا کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے ، لوئس سواریز اور آندرے گومیز نے گول کئے۔یہ کامیابی بارسلونا کے کپتان آندریس اینستا کی شایان شان رخصتی کے حوالے سے بھی اہم ثابت ہو گی ۔ اینیستا بارسلونا کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔بارسلونا کے مینجر نے لا لیگا کے گزشتہ میچ میں ٹیم کی ناکامی اور سیزن میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز سے محرومی کی وجہ سے اس میچ کے لئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا اور پوری ٹیم میدان میں اتاری۔آندرے انیستا نے اسی اسٹیڈیم میں 2010کے ورلڈ کپ کے دوران گول کرکے اسپین کو عالمی چیمپیئن بھی بنایا تھا۔میزبان کلب میچ کے دوران بارسلونا جیسے عالمی شہرت یافتہ کلب کے سامنے دباؤ میں نظر آیا تاہم اسے میچ کے دوسرے ہاف میں ایک گول کرنے کا موقع مل گیا جو جیسپر کے حصے میں آیا۔

شیئر: