Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ عراقی حکومت پوری قوم کا خیال رکھے گی، مقتدیٰ الصدر

بغداد ۔۔۔ عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات عراق میں قانون ساز انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد ہوئی۔اس سے قبل وزیر اعظم العبادی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ الصدر کے ساتھ ملاقات کا مقصد حکومت کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ مزید یہ کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو ، خدمات اور روزگار کے مواقع مْہیّا کرے، معیشت کی سطح کو بہتر بنائے اور بدعنوانی کے خلاف برسر جنگ ہو۔ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے نقطہ ہائے نظر میں مطابقت دیکھی گئی۔دوسری جانب مقتدیٰ الصدر نے العبادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں "النصر" گروپ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔الصدر نے باور کرایا کہ "ہمارا ہاتھ اْن تمام لوگوں کی جانب بڑھا ہوا ہے جو وطن کی تعمیر کر رہے ہیں"۔ انہوں نے ایسی حکومت کی جلد تشکیل کی اہمیت پر زور دیا جو عراقی عوام کی امنگوں پر پوری اترے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مقتدیٰ الصدر نے النجف شہر میں واقع اپنے صدر دفتر میں سعودی عرب، اردن، کویت، ترکی اور شام کے سفیروں سے ملاقات کی۔

شیئر: