Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات منسوخ کردی

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے  رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اگلے ماہ سنگاپور میں ہونے والے ملاقات منسوخ کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس وقت ملاقات کرنا نامناسب ہو گا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے کم جونگ ان کو لکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ملاقات کا متمنی تھا لیکن افسوس ہے کہ آپ کے حالیہ بیان میں پائی جانے والی شدید مخاصمت سے مجھے لگتا ہے کہ اس وقت یہ ملاقات نامناسب ہو گی۔آپ  اپنی ایٹمی صلاحیتوں کی بات کرتے ہیں لیکن ہمارے (ایٹمی ہتھیار) اتنے بڑے اور طاقتور ہیں کہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ انھیں کبھی استعمال نہ کرنا پڑے۔صدر ٹرمپ نے اپنے خط کے آخر میں کہا اگر کم جونگ ان اپنا ذہن تبدیل کر لیں تو ان سے رابطہ کریں۔دنیا  اور خاص طور پر شمالی کوریا  نے دیرپا امن، خوشحالی اور دولت کا ایک زبردست موقع گنوا دیا ہے۔ یہ ضائع شدہ موقع تاریخ کا افسوسناک لمحہ ہے۔اس سے قبل جمعرات کو شمالی کوریا کے ایک عہدے دار چوئی سون ہوئی نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے اس بیان کو 'احمقانہ' کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ شمالی کوریا کا انجام لیبیا جیسا ہو گا۔لیبیا کے رہنما معمر قذافی کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے کے بعد 2011 میں باغیوں نے قتل کر دیا تھا۔

شیئر: