Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : نیا ائیر پور ٹ تجرباتی طور پر 29مئی کو کھولا جائیگا

ریاض......جدہ کے نئے ائیر پورٹ سے تجرباتی پروازوں کا آغاز 29 مئی بروز منگل سے کیا جارہا ہے ۔ پہلی تجرباتی پرواز جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ سے القریات کےلئے روانہ ہو گی ۔ سبق نیوز نے سول ایوی ایشن کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ ہوائی اڈے پر آنے والے تمام پل اور انڈر پاسسز کو ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے ۔ نئے ہوائی اڈے کو تجرباتی طور پرکھولا جارہا ہے اس دوران ائیر پورٹ کے صرف 6 کاﺅنٹرز کام کریں گے جہاں سے مسافرو ں کی آمد ورفت جاری رہے گی اس دوران تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ کسی قسم کی دشواری کی صورت میں فوری طور پر اس کا تدارک کیا جاسکے ۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تجرباتی مراحل کے دوران صرف قومی ائیر لائن السعودیہ ہی نئے ایئر پورٹ پرآپریٹ کرے گی۔ واضح رہے نئے ا یئر پورٹ کی تعمیر سے مسافروں کو کافی سہولت ہو گی ۔ نارتھ ٹرمنل کافی دور ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ نئے ایئر پور ٹ پر آمد و رفت آسان ہو جائے گی ۔ ایئر پور ٹ آنے کےلئے رنگ روڈ کے علاوہ امیرماجد اسٹریٹ کو سگنل فری بنایا گیا ہے جس سے ایئر پورٹ پہنچنا کافی آسان ہو جائے گا ۔ 
 

شیئر: