Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماحولیاتی نظام کا تحفظ‘: عسیر میں مینگروز کے ایک ہزار پودے لگائے گئے

سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فارویجیٹیشن ڈیویلپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکشن نے عسیر ریجن میں ’ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے‘ کے موقع پر مختلف پروگرام کا انعقاد کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عسیر ریجنز میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں متعدد سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے علاوہ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا مقصد ویٹ لینڈ کے ماحولیاتی نظام اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر ماحولیاتی اقدامات کے تحت عسیر کی البرک کمشنری میں مینگروز کے ایک ہزار پودے بھی لگائے گئے۔
سبزہ زاروں میں اضافے کی قومی مہم کے تحت مملکت کے مختلف ساحلی مقامات جن میں عسیر، جازان، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن شامل ہیں وہاں مینگروز کے 10 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

مہم میں 300 سے زیادہ رضاکاروں نے شرکت کی اور شجر کاری میں حصہ لیا۔
حکومتی اور نجی تنظیموں کے اشتراک سے ساحلی مقامات کی صفائی کی مہم کے تحت عوام میں آگاہی بڑھانے کے لیے ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

 

شیئر: