Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھریسامے نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا


لندن؛برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران عمدہ کھیل پر پاکستانی ٹیم کی تعریف کی۔وزیر اعظم اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی سے بھی بات چیت کی ۔ برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لارڈز کے میدان پر ہمیشہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے وا لے اس میچ سے بھی تماشائی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تھریسا مے نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی فارم اچھی ہے اور ڈسپلن کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی کامیاب ہوگی۔برطانوی وزیراعظم نے تقریباً 3 گھنٹے تک میچ دیکھا اور اپنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کی کوشش کی۔انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 184رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی اور اس کے 7کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہیں پہنچ سکے تھے۔

شیئر: