Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ بھی شام میں فضائی حملے کریگا

           لندن..... برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے پارلیمنٹ اراکین کے حمایتی ووٹ کے بغیر شام میں کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تھریسامے نے شام کی صورتحال پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس کے دوران شام میں فضائی حملے کی منظوری لئے جانے کا امکان ہے۔حکومت کے اندرونی حلقے بھی شام میں مبینہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں فوری جوابی کارروائی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم چاہتی ہیں کہ شام میں دوبارہ کیمیائی حملے نہ ہوں ۔ انہوں نے شامی حکومت کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقے دوما میں کیمیائی گیس کے حملے کو گھناﺅنا قرار دیا تھا۔ دریں اثناء بحیرہ روم میں برطانوی آبدوزیں شام پر حملے کے لئے تیار ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر فضائی حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور صرف ایک آپشن کا ذکر کیا۔

                                                             

شیئر: