Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ یادگار بنادیں گے، سرفراز احمد

لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی سے لارڈز ٹیسٹ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں۔ گزشتہ روز لارڈز میں سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لارڈز پر پہلی بار نہیں کھیل رہا لیکن بطور کپتان یہاں ٹیسٹ کھیلنا پہلا تجربہ ہے جسے اپنی کارکردگی کے ساتھ یادگار بنانے کی خواہش ہے۔سرفراز احمد نے اس بات کو تسلیم کیا کہ میزبان انگلش ٹیم مضبوط حریف ثابت ہو گی تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ حالیہ مہینوں میں انگلش ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی ۔انگلینڈ کو لارڈز میں ہرانے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شکست کا کڑوا گھونٹ بھی ہمیں پینا پڑ سکتا ہے جو کھیل کا حصہ ہے البتہ بطور کپتان میری خواہش ہے کہ ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے۔موسم کے سوال پر سرفراز احمد بولے کہ ہمیں انگلینڈ آئے ہوئے کافی وقت گزر چکا لیکن کبھی ہم گرمی میں کھیلتے ہیں اور کبھی اتنی سردی میں میدان میں اترنا پڑتا ہے کہ جیبوں سے ہاتھ باہر نکالنے کا دل نہیں کرتا۔

شیئر: