Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری پلاؤ ، کرے افطار کی لذت دوبالا‎

اجزاء:
گو شت/چکن ایک کلو
چاول ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
پیاز(باریک کٹی ہوئی)دو سے تین عدد درمیانی
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ
دہی(پھینٹی ہوئی)دو پیالی
بادام آدھی پیالی
پستے آدھی پیالی
کشمش آدھی پیالی
 گھی  آدھی پیالی
ترکیب 
دیگچی میں  گھی ڈال کر دو سے تین منٹ گرم کریں  پھر گرم مصالحہ ڈا کر ایک منٹ کڑکڑالیں پھر اس میں پیاز کو سنہری فرائی کرلیں۔اس میں ادراک، لہسن ڈال کر گوشت ڈال دیں، ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ایک پیالی دہی اور زیرہ ڈال کر بھونیں، پھر اس میں بادام، پستے، کشمش اور چاول ڈال کر اچھی طرح بھون لیں . چار سے پانچ پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہوجاے تو بقیہ دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ دم آنے پر گرما گرم نوش فرمائیں  . 
 

شیئر: