Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں ‎

گلوبل وارمنگ اور بڑھتی آلودگی کے باعث ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے کے واقعات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے ۔ درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جسم کا اندرونی نظام متاثر ہونے لگتا ہے اور اکثر اوقات ہیٹ سٹروک جان کے لیے خطرہ بن جاتا ہے ۔ خاص طور پر وہ افراد جو طویل عرصے سے کسی عارضے میں مبتلا ہوں ہیٹ اسٹروک سے جلد متاثر ہوتے ہیں ۔ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کا بلڈ پریشر ایک دم انتہائی کم ہو جاتا ہے ۔ کمزوری و نقاہت طاری ہونے لگتی ہیں اور سر گھومتا ہوا محسوس ہوتا ہے ۔ اکثر اوقات تیز بخار کے ساتھ بےہوشی بھی طاری ہو جاتی ہے ۔ 
موسم کی شدت اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ ٹھنڈے مشروبات کا کثرت سے استعمال کریں اور گرمی میں بےجا باہر نکلنے سے پرہیز کریں ۔ اگر ضرورت کے تحت باہر نکلنا پڑے تو کسی گیلے کپڑے  یا تولیے سے سر ڈھانپ کر باہر نکلیں ۔ باہر نکلتے وقت گہرے رنگ کے ملبوسات اور خاص طور پر سیاہ رنگ پہننے سے بھی گریز کریں  ۔ لسی اور دہی کا استعمال بڑھا دیں اور دن بھر میں کم از کم چار لیٹر پانی ضرور پئیں ۔ نمکیات کی کمی پوری کرنے کے لئے او آر ایس کا استعمال کریں ۔ پیاز کا ٹکڑا ہاتھ میں پکڑنے اور سونگھنے سے بھی ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے لہذا گرمی میں باہر نکلتے وقت  ہاتھ میں پیاز کا ایک ٹکڑا ضرور اٹھالیں ۔ لو سے بچاؤ کے لئے کھانا کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ بھی کھایا جا سکتا ہے اسکے علاوہ ٹماٹر کی چٹنی ، ناریل اور پیٹھا کھانے سے بھی لو نہیں لگتی ۔ شربت اعناب ،  خشک آلو بخارے کا شربت ،  سرکہ یا املی کا شربت اور تازہ پھلوں کا رس بھی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے مفید ہیں ۔

شیئر: