Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی ایس پی میں اہم تبدیلی،راج بھر نئے سیکریٹری جنرل مقرر

    لکھنؤ- - - - بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کو 2019 لوک سبھا انتخابات سے پہلے لکھنؤ میں بلائے گئے قومی اجلاس میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے رام چل راج بھر کو پارٹی کا قومی جنرل سیکریٹری بنایا ہے، جبکہ آرایس کشواہا کو یوپی کے ریاستی صدر کی کمان سونپی ہے۔ اب تک راج بھر بی ایس پی کے ریاستی صدر تھے۔بتا دیں کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آئندہ انتخابات میں شکست دینے کی حکمت عملی تیار کرنے اور تنظیم کو مضبوط بنانے کو لے کر پارٹی کے تمام چھوٹے اور بڑے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی تھی۔ لکھنؤ میں مایاوتی کی قیادت میں ہوئی بی ایس پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں راج بھر کو قومی جنرل سیکریٹری اور کشواہا کو ریاستی صدر بنانے کا فیصلہ لیا گیا۔دراصل، ایس پی-بی ایس پی لوک سبھا انتخابات کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  - -تلنگانہ: سڑک حادثے میں10افرادہلاک

شیئر: