Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم میں خاتون مدد گار سمیت الیکٹرانک وہیل چیئر کی سہولت

مکہ مکرمہ... .. مسجد الحرام میں آمد ورفت کی خدمات پیش کرنے والے ادارے نے بوڑھی خواتین کیلئے الیکٹرانک وہیل چیئر پرخواتین کی تقرری کردی۔ ادارے کے انچارج صالح ھوساوی نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ پہلی بار اسپیشل الیکٹرانک وہیل چیئر سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ یومیہ 120معتمر خواتین کو سہولت فراہم کریگی۔8، 8گھنٹوںپر مشتمل 3دورانیہ ایک گاڑی کی سروس کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔ جو معتمر خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی خواہشمند ہوں وہ تہہ خانے اور پہلی منزل کے درمیانی حصے میں واقع دفتر سے رجوع کرسکتی ہیں۔ 700الیکٹرانک وہیل چیئر فراہم کی گئی ہیں۔مفت وہیل چیئرکیلئے پہلی منزل مختص کی گئی ہے۔ الشبیکہ شمالی صحن گیٹ 64 اور الجسر کے اختتام پر باب السلام کے سامنے مشرقی صحنوں میں اسکے دفاتر قائم ہیں۔

                                                     

شیئر: