Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

 
کراچی: پاکستان نے آئندہ ماہ ہالینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کے ایک روزہ ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد نے بھی شرکت کی جبکہ چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے 22 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا۔قومی ٹیم کی قیادت رضوان جونیئر کریں گے۔ بقیہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ،ِ مظہر عباس، امجد علی، عرفان سینئر، مبشر،علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اسفر یعقوب، اعجاز احمد، رانا سہیل اور دلبر شامل ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ کے شہر بریڈا میں منعقد ہو گا۔ یہ37ویں اور آخری چیمپیئنز ٹرافی ہو گی۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آسٹریلیا، ہالینڈ، بیلجیئم، ارجنٹائن اور ہند شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں کراچی کے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ ایک ہفتے تک بھرپور ٹریننگ کے بعد اب کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر کام کیا جارہا ہے۔

شیئر: