Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے انسانی حقوق سینٹر کے سربراہ کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا

غزہ۔۔۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ غرب اردن کے جنوبی علاقے سے سرگرم فلسطینی اسامہ شاہین کو اغوا کر لیا۔مرکز مطالعہ فلسطینی اسیران  کے مطابق35 سالہ اسامہ شاہین کو الخلیل شہر کے جنوبی علاقے درا میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی میں اغوا کیا گیا۔ سینٹر کے سربراہ اور معروف صحافی کے گھر پر اسرائیلی فوج نے چھاپہ مارا اور اسامہ شاہین کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔واضح رہے کہ اسامہ شاہین نو ماہ قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔ اسامہ شاہین ایک سال تک کسی ایف آئی آر کے اسرائیل کی انتظامی نظر بندی میں رہے۔

شیئر: