Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی غیر ملکی کرنسی تیار کرنے والا 8 رکنی گروہ گرفتار

 ریاض..... ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 8 رکنی جعل ساز گروہ کو گرفتار کر لیا گیا جو جعلی غیر ملکی کرنسی کو اصل ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے سستے داموں ریال سے تبدیل کر تے تھے ۔ ملزمان میں 4 سعودی ، 3 سوڈانی اورایک نائیجیری باشندہ شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں جعلی کرنسی اور سعودی ریال بھی برآمد ہوئے ۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شہری نے رپورٹ درج کروائی تھی کہ ایک غیر ملکی نے اسے غیر ملکی کرنسی دکھا کر کہا کہ وہ مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر اس کرنسی کو تبدیل کرانا چاہتا ہے ۔ شہری کا کہنا تھا کہ جعل ساز نے اس سے کہا تھا کہ وہ انتہائی مجبوری کی حالت میں مارکیٹ کے نرخوں سے کم پر یہ کرنسی تبدیل کرارہا ہے ۔ ملزم نے مزید بتایا کہ جب ملزم سے معاملات طے ہو گئے اور مقررہ مقام پر وہ مطلوبہ رقم لیکر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود چند افراد نے اسے گھیر کر خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اس سے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس جلد ہی ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہو گئی جن کی تعداد 8 تھی ملزمان میں 4 سعودی اور دیگر 4 افریقی باشندے تھے ۔ ملزمان سے جعلی غیر ملکی کرنسی اور سعودی ریال کے علاوہ جعلی کرنسی نوٹ تیار کرنے والے آلات اور ڈائیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں محکمہ تحقیقات کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد انکا چالان عدالت میں بھیجا جائے گا ۔ 

شیئر: