Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی نوٹ 9 اگست میں لانچ ہوگا‎

بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ سامسنگ کمپنی اپنے نئے اسمارٹ فون گیلکسی نوٹ 9 کو نو اگست کو متعارف کرائے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون میں اپگریڈڈ کیمرہ اور پروسیسر دیا جائے گا۔ فون سے متعلق اب تک جاری کردہ لیکس کے مطابق اس فون میں 6.40 انچ ڈسپلے ، اوکٹا کور پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں 6 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے فون سے متعلق مصدقہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: