Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان اور عید الفطر کی آمد، آن لائن خریداری کے لیے ہدایات کیا ہیں؟

مملکت میں آن لائن اور مارکیٹ میں رمضان سیل سیزن کا آغاز کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور آن لائن مارکیٹنگ کونسل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان اور عید الفطر کے موقع پر آن لائن خریداری بروقت مکمل کریں تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے آن لائن اور مارکیٹ رمضان سیل سیزن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس میں 50 لاکھ سے قریب اشیا پر رعایت دی جا رہی ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور آن لائن مارکیٹنگ کونسل نے کہا کہ ’ماہ رمضان کے دوران آن لائن خریداری کے رجحان میں اضافے سے لاجسٹک سروسز پر بھی دباو بڑھ جاتا ہے۔‘
رمضان  کے آخری دنوں میں خاص طور پر ازدحام کے باعث اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ سامان کی ترسیل میں تاخیر ہو جائے۔
آن لائن مارکیٹنگ کونسل نے سامان کی وصولی میں تاخیر سے بچنے کے لیے آن لائن خریداری کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبل از وقت خریداری کو یقینی بنائیں۔

 

شیئر: