برطانوی شہزادہ ولیم دورہ سعودی عرب کے دوسرے مرحلے میں العلا پہنچ گئے
مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سطان نے ان کا خیرمقدم کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
برطانوی شہزادہ ولیم منگل کو دورہ سعودی عرب کے دوسرے مرحلے میں العلا پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق العلا ایئرپورٹ پر مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس سے قبل برطانوی شہزادے کو ریاض سے نائب گورنر نے رخصت کیا۔
دورہ سعودی عرب میں شہزادہ ولیم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ تاریخی مقام الطریف کا دورہ کیا۔
تاریخی طریف ڈسٹرکٹ میں نجدی طرز تعمیر کی نمائش، پہلی سعودی ریاست کے اماموں اور شہزادوں کے محلات دیکھے۔ الدرعیہ ماسڑ پلان کے بارے میں ایک پریزنٹیشن شامل تھی۔
سعودی وزیر سپورٹس نے شہزادہ ولیم کو ریاض سپورٹس ٹریک منصوبے کا دورہ کرایا۔
برطانوی شہزادے نے پرنس محمد بن فاونڈیشن مسک اور سعودی ای سپورٹس ایرینا کا دورہ بھی کیا۔
شہزادہ ولیم کی ریاض آمد سعودی اور برطانوی بادشاہتوں کے درمیان اس خصوصی رشتے کی پھر توثیق ہوئی ہے جو کہ ان کی دادی ملکہ الزبتھ دوم کی حکمرانی کے ابتدائی ایام میں قائم ہوا تھا اور اب تک مسلسل فروغ پا رہا ہے۔
