Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں کے بھی بننے لگے آدھار کارڈز

سیہور۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں 40ہزار دودھ دینے والے جانوروں کے آدھار کارڈ بنائے گئے ۔ویٹرنری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی پرنسپل ڈاکٹر ای پی گنگوار نے بتایا کہ جانوروں کے آدھار کارڈ بننے سے انکی اسمگلنگ پر کافی حد تک لگام لگ سکتی ہے۔ضلع میں گزشتہ ماہ سے جانوروں کے آدھار کارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک تقریباً40ہزار دودھ دینے والے جانوروں کے آدھار کارڈ بنائے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ دینے والے جانوروں میں صرف گائے اور بھینس شامل ہیں جبکہ دیگر جانور مستثنیٰ ہیں۔ عموماً دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا دوسرا بڑا ذریعہ معاش دودھ دینے والے جانور ہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -نائیجرین شہریوں کی لاشیں برآمد

شیئر: