Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چدم برم کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا گیا

نئی دہلی ۔۔۔ہندکے مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے آئی این ایکس میڈیا کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو پوچھ گچھ کیلئے6جون کو طلب کیا ہے۔ چدمبرم کو پیٹر اور اندرانی مکھرجی کے سابقہ ملکیت والے آئی این ایکس میڈیا میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ترقیاتی بورڈ (ایف آئی پی بی ) کی منظوری دیئے جانے کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔چدمبرم اس وقت وزیرخزانہ  تھے۔ ان کا بیٹا کارتی چدمبرم بھی اسی معاملے میں ملزم ہے۔ جونیئر چدمبرم پرالزام ہے کہ اس نے اپنے والد کے وزیر رہنے کے دوران آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دلائی تھی۔کارتی کو 28 فروری کو چنئی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا جب وہ اس سلسلے میں لندن سے واپس آئے۔ اِن دنوں وہ ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔
 
 

شیئر: