Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غازی آباد : گھر میں بکری گھسنے پر 2فرقوں میں تصادم ، متعدد زخمی

غازی آباد۔۔۔۔دہلی سے متصل اتر پردیش کے شہر غازی آبادمیںواقع گھورا اندرا وہار کالونی میں ایک شخص کی بکری پڑوسی کے گھر میں چلی گئی جس پر ناراض ہوکر پڑوسی نے تکرار شروع کردی اور بات بڑھ کر فرقہ ورانہ جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریقوں کی جانب سے سیکڑوں افراد جمع ہوگئے اور ایک دوسرے پر جم کر پتھراؤ شروع کردیا ۔ اس واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہجوم پر لاٹھیاں برسائیں اور حالات کو کنٹرول کیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسر نے دونوں فریقوں کے ذمہ دارافراد کو طلب کرکے ماحول خوشگوار بنانے اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:- - - -120 دلتوں نے ہندو مذہب کو خیر باد کہہ دیا

شیئر: