Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزائل فائر کرنے والاایرانی ڈرون

تہران... ایران نے ایک نیا ڈرون تیار کر لیا ہے جس کا نام فطرس ہے۔ اسے ایران کی دفاعی صنعت کے انجینیئروں نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔یہ ڈرون 25 ہزار فٹ کی اونچائی تک بآسانی اڑ سکتا ہے اور اسے2 ہزار کلومیٹر کی رینج میں بغیر کسی دقت کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔اس ڈرون کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ 16 سے 30 گھنٹے تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے۔یہ ڈرون مختلف قسم کے گائیڈڈ راکٹ اور میزائل لے جانے اور انہیں فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ایران میں بننے والا اب تک کا یہ سب سے بڑا ڈرون ہے۔

شیئر: